گلگت بلتستان کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے وفاقی پارٹیوں نے خوب جانچ پڑتال کرکے تحریری اور بالمشافہ انٹرویو لے لیا ہے اب گلگت بلتستان کے عوام کی باری کہ وہ بھی اپنے حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے والوں امیدواروں سے انٹرویو لے لیں.” سول رائٹس موومنٹ” نے نوجوانوں کی سہولت کی خاطر درج ذیل سوالات فرضی طور پر بنائے ہیں.
1. آپ ہمارے حلقے سے الیکشن کیوں لڑنا چاہتے ہیں.؟
2. آپ کے پاس اس حلقے کے مسائل سے متعلق کیا کوئی ڈیٹا موجود ہے.؟
3. آپ کو ووٹ دین ے سے میرے گاؤں، شہر، قریہ، ضلع، گلگت بلتستان کو کیا فائدہ ہوگا.
4. کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ صرف عوام کے ووٹ سے ہی منتخب ہو کر قانون ساز اسمبلی، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی یا یونین کونسل کا ممبر بن سکتے ہیں.
5. کیا سمجھتے ہیں کہ آپ قانون ساز اسمبلی کا ممبر، میونسپل کمیٹی ممبر یا ضلع کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر بلارنگ ونسل، مذہب وعقیدہ، علاقایت و لسانیت، فرقہ بندی و گروہ بندی کے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
6. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ آپ اس انتخابی حلقے کے کون کونسے بڑے سرکاری ٹھیکہ داروں کی حمایت حاصل ہے.؟
7. کیا آپ بتانا پسند کرینگے کہ آپ کو میرے گاؤں، قریہ، وارڈ، بستی، شہر کے کون کونسے مخیر، سرمایہ دار، نمبردار، بیوروکریٹ کی حمایت حاصل ہے؟
8. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے پاس بینک میں کتنی رقم موجود ہے.؟
9. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے کہاں کہاں، کس کس شہر میں مکان یا پلاٹ موجود ہے؟
10. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ آپ کے کون کونسے نہایت قریبی رشتہ دار ذمہ دار سرکاری پوسٹوں پر تعینات ہیں؟
11. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے کتنے بھائی، بہن، بیٹے، بیٹیاں، بھانجے، بھانجیاں، بھتیجے اور بھتیجیاں بے روزگار ہیں؛؟
12. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کو کونسے مذہبی شخصیات، علماء، امام جمعہ، امام جماعت اور گاؤں کے اخوند کی حمایت حاصل ہے نام بھی بتائیں؟
13. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے گھر میں کتنی گاڑیاں ہیں اور کس کس رشتہ دار کے پاس کتنی گاڑیاں موجود ہیں. این سی پی کتنی ہیں اور ایک نمبر کتنی ہیں؟
14. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ الیکشن میں کتنی رقم خرچ کرسکتے ہیں؟
15. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کی پارٹی الیکشن کے لئے آپ کو کتنی رقم فراہم کریگی؟
16. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جس پارٹی کے ساتھ آپ ہیں. اگر پارٹی ٹکٹ نہ دیا گیا تو الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟
17. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے رائے شماری ہونی چاہیئے یا نہیں؟
18. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے یا غیر متنازعہ علاقہ ہے؟
19. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو ترقیاتی فنڈز اپنے علاقے میں مختص کرنے کا اختیار ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے؟
20. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ ممبران قانون سازاسمبلی کا اصل کام کیا ہے؟
21. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ ممبر اسمبلی/کونسل بن کر قابلیت اور معیار کے مطابق کام کرنے کی سفارش کرینگے یا رشتہ دار نوازی کو فروغ دینگے؟
22. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ اگر آپ کے الیکشن کے حمایتی نمبردار، سرمایہ دار، ٹھیکہ دار، رشتہ دار کے قریبی عزیز بیٹے بیٹیوں کو نوکری دلانے کی سفارش کیلئے دباؤ کی صورت میں ان حمایتیوں کی سنیں گے یا غریب نادار قابل پڑھے لکھے لوگوں کو میریٹ پر ملازمت لینے کا موقع دینگے؟
23. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپکو اقتدار ملنے کے فوری بعد آپکے کے الیکشن کے حمایتیوں کو ٹھیکے اور ملازمت ملے تو آپ کا لوگوں کے سوال کا کیا جواب ہوگا،.؟
24. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے الیکشن کے حمایتی اور اس کے مخالف کے درمیان لڑائی جھگڑے کی صورت میں آپ کیا کردار ادا کرینگے؟
25. کیا بتانا پسند کریں گے کہ آپ پولیس اور ٹیچرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث تو نہیں ہونگے.؟
26. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ قانون ساز اسمبلی میں جاکر آپ سٹیٹ سبجیکٹ قرارداد کی حمایت کرینگے یا مخالفت.؟
27. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ گلگت بلتستان کی اراضیات خالصہ قراردیکر غیروں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں یا تمام زمینیں عوام کی ملکیت کے موقف کی حمایت کرتے ہیں.؟
28. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اسمبلی ممبر بننے کے بعد وفاقی پارٹی کی گائیڈ لائن اور گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں سے کسی ایک کو چُننا پڑے تو کس کو چُنیں گے.؟
29. کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ معدنیات کی لیز کا معاملہ اسمبلی میں زیر غور آنے کی صورت میں غیر مقامیوں کے نام لیزز کی بابت آپ کا موقف کیا ہوگا؟
30. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ اسمبلی ممبر کیلے فنڈز سے بنائے جانے والے منصوبوں میں ٹھیکیدار/پی ڈبلیوڈی سے 10 فیصد کمیشن لینگے یا نہیں؟
31. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ آپ سردیوں کے موسم میں اسلام آباد میں سرکاری خرچے پر عیاشیاں کرینگے یا عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ملکر کام کرینگے.؟
32. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آپ گلگت بلتستان اسمبلی میں کون کون سے قانون سازی کیلئے اپنا منشور تیار کیا ہے.؟
33. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کتنا با اختیار ہے.؟
34. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ الیکشن میں آپ ووٹ خریدنے کیلئے پیسوں کا استعمال کرنے کے قائل ہیں یا نہیں.؟
35. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ الیکشن میں سوشل میڈیا پر مخالف امیدوار کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کرنا چاہیے یا نہیں کرنا چاہیے؟
36. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ دریائے سندھ کی ریالٹی گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے یا نہیں؟
37. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ گلگت بلتستان کی فضائی حدود سے گزرنے والے آئر ٹریفک کی رائلٹی گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے یا نہیں ملنا چاہیے؟
38. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ سیاحت سے گلگت بلتستان کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی ڈائریکٹ گلگت بلتستان کے خزانے میں جمع ہونا چاہیے یا وفاق کے کھاتے جمع ہونا چاہیے؟
39. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ گرگل روڈ کھو لنا چاہیے یا نہیں کھولنا چاہیے؟
40. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ گلگت بلتستان میں فرقہ، مذہب کی بنیاد پر الیکشن حصہ لینا سود مند ہے یا نہیں ہے؟
41. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ گلگت میں لسانیت کی بنیاد پر الیکشن میں امیدواروں کو حصہ لینا چاہیئے یا نہیں لینا چاہیے؟
42. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ گلگت بلتستان میں علاقائیت کی تعصب غیروں کا پیدا کردہ ہے یا جی بی بھی یہ لا شعوری طور پر سرائیت کرچکی ہے؟
43. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ فرقہ واریت گلگت بلتستان میں باہر کی سازش سے جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہے یا یہ یہاں کے مذہبی رہنماؤں کا اپنا پیدا کردہ ہے؟
44. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ قانون ساز اسمبلی کیبنٹ مذہبی، لسانی اور علاقائیت کی بنیاد پر تشکیل پانا چاہیے یا اہلیت اور جمہوری روایت کے مطابق تشکیل دینا چاہیے؟
45. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ گلگت بلتستان کا ایڈمنسٹریٹیو پوسٹوں پر غیر مقامیوں کی تعیناتیوں سے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفیوں کا ازالہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟
46. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوان کو مقامی سطح پر باعزت ملازمتوں پر موقع نہ ملنے کی وجہ سے یہاں ٹیلنٹ غیر ملکوں میں خدمات دینے پر مجبور ہورہے ہیں اس کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟
47. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ سی پیک کے پروجیکٹس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کے نتائج کیا نکلیں گے .؟
48. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ سی پیک کے پروجیکٹس میں گلگت بلتستان کے نظرانداز ہونے میں مقامی سیاسی قیادت کی نا اہلی شامل ہے یا پاکستانی حکام کی بدنیتی شامل ہے.؟
49. کیا آپ یہ بتانا پسند کرینگے کہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کیلئے عوام کی اکثریت کی حمایتی ووٹ کافی ہے یا اور عوامل ضروری ہے؟
50. کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ ہر اقتدار میں موجود پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی نمائندے کی سوچ نظریاتی ہے یا مفاداتی ہے. کونسا طبقہ بہتر ہے.؟

سوال نمبر2 کیلئے ضمنی سوالات
حلقے کتنے ہائی سکولز ہیں.بوائز اینڈ گرلز
کتنےمڈل سکولز ہیں، بوائز اینڈ گرلز
کتنے پرائمری سکولز ہیں بوائز اینڈ گرلز
سکولوں میں میٹرک، مڈل، پرائمری کی کتنے طلباء و طالبات ہیں
کتنے پی ایچ ڈی ہولڈرز ہیں
کتنے ماسٹرز ڈگری ہولڈرز ہیں
کتنے گریجویٹ ہیں
کتنے افراد بے روزگار ہیں
کتنے کلومیٹر روڈ پکی ہے.
کتنے کلومیٹر روڈ کچی ہے
کتنے گاؤں تک روڈ رسائی نہیں ہے

کتنے گاؤں میں فرسٹ ایڈ پوسٹ ہیں
کتنے گاؤں میں فرسٹ ایڈ پوسٹ نہیں ہے
کتنے گاؤں میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس موجود ہے.
کتنے گاؤں میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس موجود نہیں ہے.
کتنے گاؤں میں موبائل انٹرنیٹ سروس ہے
کتنے گاؤں میں موبائل انٹرنیٹ سروس نہیں ہے
کتنے گاؤں میں پینے کا صاف پانی موجود ہے
کتنے گاؤں میں پینے کا صاف پانی موجود نہیں ہے
کتنے گاؤں میں بجلی موجود ہے
کتنے گاؤں میں بجلی موجود نہیں ہے.
کتنے گاؤں کے افراد نے بچوں کی پڑھائی کی خاطر گاؤں سے ہجرت کی ہے.
گاؤں کے کتنے میٹرک سطح کے بچے پڑھائی کے لیے سکردو میں شفٹ ہوئے ہیں

تحریر: سید انور علی کاظمی
رہنما سول رائتس مومنٹ بلتستان