جھوٹ چھوڑنے کا بڑا ہی قابل ِ عمل طریقہ لکھا،

وہ یہ کہ، کسی کو بتائے بغیر ایک ٹائم مقرر کرلیں۔ مثلاً شام نو بجے سے دس بجے تک کا وقت مقرر کرلیں اور خود سے وعدہ کرلیں کہ آئندہ اس دوارنیے میں ، مَیں جھوٹ بالکل نہیں بولونگا۔ اگر اس گھنٹے میں آپ کا کوئی دوست آپ سے ایسا سوال کردیتاہے جس کا جواب سچ میں دیتے ہوئے آپ ہچکچاتے ہیں تو خاموش رہیں لیکن اپنی قسم نہ توڑیں اور گھنٹہ پورا ہونے پر جھوٹ بول دیں۔ لیکن اُس گھنٹے میں نہ بولیں۔ کچھ عرصہ بعد ایک ایک منٹ کرکے اُس دورانیے کو ہرروز بڑھانا شروع کردیں۔ ایک منٹ بہت معمولی وقت ہے ، اس لیے آپ کو محسوس بھی نہ ہوگا اور آپ ایک وقت آئیگا کہ یکسر بدل چکے ہونگے۔ آپ کبھی جھوٹ نہ بولتے ہونگے۔