ہر سال یکم جولائی کو لطیفے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ لطیفے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ چار ہزار سال سے لطیفے لوگوں کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔ لطیفے کا عالمی دن وین رینگل نے یکم جولائی 1994 سے منانا شروع کیا۔ یکم جولائی اس لئے مناتے ہے کیونکہ یہ سال کا آدھا حصہ ہوتا ہے۔۔
ہماری زندگی میں بعض ایسے اوقات ایسے ایسے دلچسب جملے. فقرے اور لطیفے سرزد ہو جاتے ہیں کہ آدمی ہنس ہنس کر لوٹ فوٹ نہیں ہوتا تو مسکرا ضرور دیتا ہے۔
کوئی شخص لطیفے کو کتنا انجوائی کرتا ہے اس کا تعلق اس کی حس ظرافت سے ہوتا ہے۔
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہے
موسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق ہنسنا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کی یادداشت کو بہتر بناتی ہے، قوت مدافعت کو بہتر کر کے جسم کو دل کے امراض سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے، آپ کی ٹینشن کو وقتی طور پر ختم کر کے دماغ کو ہلکا پھلکا کردیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی کے سامنے جعلی ہنسی بھی ہنسیں گے تو بھی آپ کو یہی فوائد حاصل ہوں گے۔
اگر کسی سے سنجیدہ بحث یا لڑائی کے دوران آپ ہنس پڑیں تو آپ کسی بڑے جھگڑے سے بچ سکتے ہیں۔ بعض دفعہ چھوٹی بات پر کی جانے والی بحث بھی بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ہنسنا اس جھگڑے سے
ماہرین کے مطابق خوفناک چیزوں پر ہنسنے سے ان کا خوف کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کوئی ہارر فلم دیکھنے جائیں تو اس کے کرداروں کو مزاحیہ کردار سمجھ کر ان پر ہنسیں۔ اس سے آپ کا خوف کم ہوجائے گا اور فلم کے بعد بھی خوف کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے۔
ہنسنا آپ کی بوریت کو بھی ختم کرتا ہے۔ اگر آپ بوریت محسوس کر رہے ہیں تو پرانی خوشگوار یادوں کو یاد کر کے ان پر ہنسیں۔ اس سے آپ کی بوریت ختم ہوجائے گی۔
اسی طرح آپ کسی کے ساتھ مل کر بور ہو رہے ہیں کیونکہ آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تو آپ ایک دوسرے کو اپنی خوشگوار یادیں سنا کر ہنسا سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ہنسنےسے دماغ کے امیون سسٹم کی کارکردگی نہایت اچھی ہوجاتی ہے۔ہنسنے سے ہمارا بلڈ سرکولیشن ٹھیک رہتا ہے، بلڈ سرکولیشن ٹھیک رہنے سے ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، ہنسنے سے ہماراامیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے،اور جب امیون سسٹم مضبوط ہوگا تو ہم کم بیمار پڑیں گے
مسکراہٹ ایک ایسی دوا ہے جو سب ٹھیک کر دیتی ہے
مسکراہٹ کے ساتھ آپ کو الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
چہرے پر مسکراہٹ آپ کے چہرے کی ساخت میں تبدیلی لاتی ہے اور یہ تبدیلی خوبصورتی میں اضافے کا ذریعہ بنتی ہے ماہرین کے مطابق ہنسنے سےچہرے کی طرف خون کا بہاؤ بڑھتا ہے۔جس سے جلد جوان اور چمکتی رہتی ہے
ہنسنا آپ کے دل کے لئے بھی فائدہ مند ہےاس سے دل کی صحت اچھتی رہتی ہے، دوران خون بہتر ہوتا ہے اور پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ہنسنے کا عمل پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے جس سے الرجی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسے مزمن امراض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
اب چاہے کتنا بھی غصہ یا مشکل حالات ہوں اور ہم واقعی خوشی محسوس نہ کرہے ہوں تو بھی مسکراہٹ کے ذریعے اپنے مزاج کو بہتر بنانا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
کامیابی کا انتہائی سستا طریقہ مسکراہٹ ہے ، جو انسان اپنے اطراف موجود لوگوں کے ساتھ میل جول میں مسکراتا رہتا ہے، اس سے اس کے احباب اور ملنے جلنے والے اطمینان محسوس کرتے ہیں۔
مسکراہٹ، جادو جیسی ہوتی ہے۔ اس سے انسان کے دل میں امید کے دیئے روشن ہوتے ہیں۔ دماغ سے وحشت دور ہوتی ہے۔ دل کو نئی زندگی مل جاتی ہے،
پیار بھری مسکراہٹ انمول ہوتی ہے۔ یہ کشش کا راز ہے، یہ دلوں کو جوڑنے والا مختصرترین راستہ ہے۔مسکراہٹ صالح صحت کی علامت ہے۔
نبی کریم مسلمانوں کو خندہ پیشانی اورمسکراہٹ کے ساتھ پیش آنے کی تلقین کیا کرتے تھے۔ اسی ضمن میں نبی کریم کا وہ ارشاد انمول ملفوظات میں شمار ہوتا ہے جس میں آپ نے فرمایا:
"کسی بھی بھلائی کو حقیر ہرگز نہ جانو، اگرچہ تمہارا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا ہی ہو۔“۔
نبی کریم نے یہ بھی فرمایا کہ اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا صدقہ ہے۔
نبی کریم کا ایک ارشاد یہ بھی ہے کہ تم لوگوں کے دل اپنی دولت سے ہرگز نہیں جیت سکتے، تمہیں لوگوں کے دل جیتنے کیلئے خندہ پیشانی اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے
کسی سے ملتے وقت چہرے پر مسکراہٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ شخص بااخلاق ہے ، اس خوبی کا حامل انسان اپنے دوسرے بھائی کے دل میں خوشی کی لہر پیدا کرتا ہے۔
رسول اللہ کے مذکورہ ارشاد سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام میں مسکراہٹ کے ساتھ ملنا پسندیدہ عمل ہے۔ اگرچہ لوگوں کی نظر میں اس کی کوئی خاص اہمیت نہ ہومگر اخلاقی اعتبار سے باہمی محبت کا مظہر عمل ہے۔
چینی کہاوت ہے: جو شخص عمدہ طریقے سے مسکرانا نہیں جانتا اسے دکان نہیں کھولنی چاہئے۔
ہمیں اپنے آپ اور اپنے اطراف موجود لوگوں کو خوشیاں دینے کیلئے مسکرانا چاہئے۔
اگر آپ اپنے مسائل کا سامنا مسکراہٹ سے کریں گے تو آپ بآسانی انکا حل بھی تلاش کر پائیں گے
مسکراہٹ آپ پر کی جانے والی تنقید کا موثر اور ٹھوس جواب ہے۔
مسکرانا ہماری صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ ہم خوش رہنے لگتے ہیں۔ خوشی کا تعلق طویل عمری سے ہے ہم جتنا خوش رہیں گے اتنا ہی مطمعن رہیں گے اور یہی اطمینان ہی زندگی کے طویل سفر کو اور خوش گوار بنا دے گا۔
کہا جاتا ہے کہ کامیاب لوگ ہمیشہ اپنے رویے کو بہتر بنانے اور لوگوں کے ساتھ بہترین ڈیلنگ کے لئے مسکراہٹ کو اپنا ہتھیار بناتے ہے۔
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہنسنے ہنسانے والے لوگ خود اندر سے بہت دکھی ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کا یہ رخ عموما فرار کی کیفیت کاا اظہار ہوتا ہے۔
ﺫﺭﺍ ﺍﮎ ﺗﺒﺴﻢ ﮐﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺮنا کہ۔
ﮔﻠﺰﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻝ ﻣﺮﺟﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
0 Comments