گلگت بلتستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔ انتخابی اصلاحاتی ایکٹ 2017ء کے گلگت بلتستان میں اطلاق کے بعد نئی حلقہ بندی اور انتخابات کے بنیادی لوازمات پورا کرنا ضروری ہے ۔ انتخابی اصلاحاتی ایکٹ 2017ء کے مطابق آئین کے آرٹیکل 51(5)کے مطابق مردم شماری کے بعد اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو یا نہ ہو ہر دو صورت میں نئی حلقہ بندی لازمی ہے اور یہ کہ دو حلقوں کی آبادی میں 10 فیصد سے زیادہ فرق ہو تو اس کی خصوصی توجیح پیش کرنا ہو گی ۔اس ضمن میں انتخابی اصلاحی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 14، 17، 18، 19 اور دیگر متعلقہ سیکشنز کو دیکھا جا سکتاہے۔ خلاصہ یہ کہ نئی حلقہ بندی لازمی ہے اور غالباً اسی وجہ سے گلگت بلتستان کی 4 عام نشستوں میں اضافے کی تجویز پر غور ہورہاہے۔



0 Comments