محمد علی جناح کی تنخواہ کی سرکاری فائل نیشنل آرکائیوز آف پاکستان اور قائد اعظم پیپر سیل اسلام آباد میں محفوظ ہے۔ اس فائل کے سرسری مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ بطور گورنر جنرل ان کا باقاعدہ ماہانہ مشاہرہ مقرر تھا اور پے بل سرکاری طریقے پر پیش ہوتا تھا اور منظوری کے رسمی مراحل سے بھی باقاعدگی سے گزرتا تھا۔
محمد علی جناح کی مجموعی تنخواہ 10416 روپے 10 آنے اور 8 پائی تھی جس میں سے 6112 روپے سپر انکم ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع ہو جاتے تھے اور قائد اعظم کے حصے میں 4304 روپے 10 آنے آتے تھے۔
یہ تنخواہ لائیڈز بینک کراچی میں جمع ہوتی تھی جہاں بانی پاکستان کا اکائونٹ نمبر 1 تھا۔



0 Comments